رینجرز نے قتل کے کیس میں ملوث تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rangers arrest three suspects involved in murder of man

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں ایک شخص کے قتل اور 150 سے زائد جرائم کے واقعات میں ملوث گروہ کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر نواز ، حیدر خان اور سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان رینجرزنے بتایا کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے کوہاٹ سے کراچی فرار ہوکرآگئے تھے اور وہ کراچی میں روپوش تھے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

رینجرز سندھ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ کی درخواست پر تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ رینجرز کے عہدیداروں نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم امیر نواز ، حیدر خان اور سعید محمد 150 سے زائد فوجداری مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان کا ایک ساتھی مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کو رسمی کارروائیوں کے لئے کوہاٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts