لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خاتون کو حراساں کئے جانے کا ایک اور واقع پیش آگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس لوٹنے والی خاتون کو نامعلوم شخص نے حراساں کیا۔

گلشن راوی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، خاتون کو حراساں کئے جانے کی ویڈیو موصول ہوگئی۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار شخص اسکول سے پیچھا کرتا گھر تک پہنچ گیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گلی میں داخل ہوئی تو منہ پر ماسک پہنے شخص نے اپنے کپڑے اتار دیے۔ خاتون کے گھر میں داخل ہوتے ہی موٹر سائیکل سوار فرارہوگیا۔؎

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ سیف سٹیز کے کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Related Posts