بھارت میں پولیس گردی، مسلم خاندان نے تنگ آکر خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں پولیس گردی، مسلم خاندان نے تنگ آکر خودکشی کرلی
بھارت میں پولیس گردی، مسلم خاندان نے تنگ آکر خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تلنگانہ: بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دہرا معیار آج کی بات نہیں یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے،پولیس نے چوری کا جھوٹا الزام عائد کرکے مسلم خاندان کو مسلسل ہراساں کیا جس سے تنگ آکر عبدالسلام نے اہل خانہ سمیت ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک گاؤں کے رہائشی 42 سالہ عبدالسلام نے اپنی اہلیہ 36 سالہ اسکول ٹیچر، 14 سالہ بیٹی سلمیٰ اور 10 سالہ بیٹے داتا قلندر کے ہمراہ تیز رفتار ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یاد رہے کہ خودکشی سے قبل عبدالسلام نے خاندان کے ہمراہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ اُن پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس انہیں اور گھر والوں کو بار بار ہراساں کر رہی ہے اور ڈرا دھمکا رہی ہے اس لیے میں خاندان کے ہمراہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جا رہا ہوں۔

خودکشی کرنے والے عبدالسلام نے مزید کہا کہ میں نے چوری نہیں کی پھر بھی مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ہم غریب، مجبور اور بے کس ہیں، یہاں کوئی ہماری مدد کو تیار نہیں۔ خاندان نے یہ ویڈیو تیلگو زبان میں ریکارڈ کی تھی،جو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی۔

واضح رہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ ایک ہفتے قبل پیش آیا تھا تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہوئی جس پر سرکل پولیس انسپکٹر سوما شیکھر ریڈی اور ہیڈ کانسٹیبل گنگا دھر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

جن پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے کیخلاف خودکشی کے لیے مجبور کرنے، نقصان پہنچانے اور خطرناک ہتھیاروں سے رضاکارانہ طور پر نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔مسلم کمیونٹی کی جانب سے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

Related Posts