باہر سے آنیوالے وینٹی لیٹرز کہاں گئے، مریم اورنگزیب نے حکومت سے جواب مانگ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb strongly criticised PTI govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا وائرس کے مریضوں کوسہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ممالک سے آنیوالے وینٹی لیٹر ز کے بارے میں حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماء کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی ہے لیکن صرف 12 وینٹی لیٹر کام کرنے کی حالت میں ہیں۔ بیرون ممالک سے آنیوالے وینٹی لیٹرز کہاں گئے جواب دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ نو وینٹی لیٹروں کو پمز اسپتال کے 80 بستروں کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا جن میں چار سرجیکل آئی سی یو ، دو میڈیکل آئی سی یو اور تین امراض قلب آئی سی یو میں ہیں اور دوسری طرف وفاقی دارالحکومت کے دوسرے بڑے اسپتال پولی کلینک میں صرف چار وینٹی لیٹر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پولی کلینک اسپتال میں 10 بیڈز کے وارڈ سمیت 90 بیڈوں کے وارڈز کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کہاں گیا اسے ڈھونڈو۔۔۔

کورونا وائرس کے لواحقین کو اپنے پیاروں کے لئے وینٹی لیٹر لینے کے لئے سفارشیں کروانی پڑتی ہیں۔

Related Posts