مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N leader Amir Muqam tested positive for coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، لیگی رہنماء نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے علامات ظاہر ہونے پر اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔

امیر مقام کے پرسنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اسلام آباد کی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 ہزار440 ، اموات 1133 ہوگئیں

ان کا کہنا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Related Posts