عوام کو ریلیف، وزیراعظم نے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں، شہباز شریف
عمران خان پاکستان کو کمزور کرنے پرتلے ہوئے ہیں، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر بڑا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مجھ سمیت کوئی نہیں چاہتا غریب آدمی پردھیلے کا بھی بوجھ ڈالا جائے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ساری رات سوچ کر 2 روپے 7 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافہ مجبورا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے رتی برابر کوشش نہیں کی تھی،جب ان کو چھٹی کا اندازہ ہوگیا تھا،کسی نے عمران نیازی کوپٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مشورہ دیا،عمران خان کے پاس دماغ تو ہے نہیں، انہوں نے وزیرخزانہ کو کہہ کر قیمتیں کم کرادیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالا تومشکلات کا اندازہ تھا، حکومت سنبھالے چارماہ کا عرصہ گزرچکا ہے،سرمنڈتے ہی اولے پڑے،دنیا میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، دوسری طرف جانے والوں نے ہمارے لیے گڑھا کھود دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ گزشتہ حکومت نے کیا جس کو انہوں نے پارہ پارہ کر دیا، ہم آئے توآئی ایم ایف کا معاہدہ رک چکا تھا، عالمی ادارے نے کہا معاہدے پرعمل کریں، گزشتہ حکومت میں کرپشن سرفہرست تھی۔ گزشتہ حکومت نے 20 ہزار ارب کے قرض لیے، گزشتہ حکومت نے عوام کو معاشی تباہی کے دہانے دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ چینی میں سبسڈی کے نام پراربوں روپے ہڑپ کیے گئے،گزشتہ حکومت نے گندم پہلے ایکسپورٹ اور پھر مہنگی گندم امپورٹ کی۔سابق وزیراعظم نواز شریف دور میں چینی 52 روپے کلو تھی، پی ٹی آئی حکومت میں چینی100 روپے سے زائد فروخت ہوئی، چینی پرسبسڈی دینے کا کوئی جوازنہیں تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگا ترین تیل خرید کر بجلی بنائی اور پھر عام آدمی کو سبسڈی دی، پونے چارسال جو تماشا کیا گیا اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، پونے چارمعیشت کا کچومر نکال دیا گیا، پونے چارسال مخالفین کوچور، ڈاکو کہا اور بھاشن دینے کے سوا کچھ نہیں کیا،ان حالات میں ہم نے ذمہ داری سنبھالی تھی،آئی ایم ایف معاہدہ ہونے سے اللہ کا شکر پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں جب 3 سے 4 ڈالر ایل این جی کا ریٹ تب معاہدہ نہیں کیا گیا، جب کورونا آیا تو گیس ریوڑیوں کے بھاؤمل رہی تھی، سابق حکومت کی طرف سے نہیں لی گئی، روس،یوکرین جنگ شروع ہوئی تودنیا میں ایل این جی کا مسئلہ شروع ہوگیا۔

عمران نیازی کہتا تھا 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، کہتا تھا بجلی کے بلوں کو آگ لگاؤ اور ہنڈی کے ذریعے پیسے منگواؤ، ہم نے سخت فیصلے ضرورکیے ہیں، گزشتہ حکومت میں ہماری پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں،ہم نے توکبھی رونا دھونا نہیں کیا،گزشتہ حکومت میں مریم نواز، فریال تالپورکے ساتھ ظلم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے اپنے دورِ اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ کا وقت قریب آنے پر شوکت ترین نے وزرائے خزانہ کو فون کیے، شوکت ترین کی ٹیپ کے بعد اب کسی کو کوئی شک ہے؟ عمران خان چاہتا تھا پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے، عمران خان چاہتا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے،آئی ایم ایف کی شرط تھی صوبے وفاق کو سرپلس کے لیے خط لکھیں گے۔

Related Posts