جسٹن ٹروڈو کا اسلاموفوبیا کے خلاف بیان، وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا کے خلاف بیان اور اسلام مخالف معاملات سے نمٹنے کیلئے نمائندۂ خصوصی مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹرودو کے اسلاموفوبیا کے خلاف مذمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا روسی صدر کو فون، اسلاموفوبیا کے خلاف بیان کا خیر مقدم

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں جسٹن ٹروڈو کے اس منصوبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں جس کے تحت کینیڈین وزیر اعظم اسلاموفوبیا کیخلاف جنگ کیلئے نمائندۂ خصوصی مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے اسلاموفوبیا کے خلاف بیانیے کو روسی صدر کی جانب سے بھی تائید حاصل ہوئی۔ ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادئ اظہارِ رائے نہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کی۔ اس کا بنیادی مقصد اس بیان کو سراہنا تھا کہ آزادئ اظہارِ رائے سے مراد نبی ﷺ کی توہین نہیں۔