آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست گفتگو کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست گفتگو کرینگے
آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست گفتگو کرینگے

اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں وزیر اعظم اتوار کے روز عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ عوام کو سرکاری پالیسیوں اور پیش رفت سے آگہی دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت قومی صحت کی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام 23 جنوری کو سہ پہر 3 بجے نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت ذاتی نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے، وزیر اعظم

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اتوعار کو ٹیلی فون پر عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں،حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں،عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں،منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Posts