موبی لنک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ کا چیک دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبی لنک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ کا چیک دے دیا
موبی لنک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ کا چیک دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: موبائل فون نیٹ ورک کی معروف کمپنی موبی لنک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا ہے۔

موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حفیظ ابراہیم نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں 5 کروڑ کا امدادی چیک پیش کیا جو کورونا ریلیف فنڈ کیلئے دیا گیا۔

اس موقعے پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/PakPMO/status/1251758161528344576

وزیرِ اعظم عمران خان نے موبی لنک کے سی ای او کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے عامر حفیظ ابراہیم نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے فنڈ کیلئے 6677 کا شارٹ کوڈ متعارف کروایا گیا ہے جس سے وزیرِ اعظم کے ریلیف فنڈ میں امداد کو میچ کیا جائے گا۔

سی ای او عامر حفیظ ابراہیم نے کہا کہ ہمارا یقین ہے اس سے ہم اتنا ہی مزید فنڈ اکٹھا کر لیں گے جس کے بعد مزید 5 کروڑ وزیرِ اعظم کے فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے۔

دوسری جانب موبی لنک کے ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دیں گے جس پر اتنی ہی رقم سی ای او کی طرف سے ملا کر وزیرِ اعظم کے فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

اس طرح موبی لنک کے اعلانات کے تحت مجموعی طور پر وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے تقریباً 20 کروڑ کی رقم جمع کرائی جائے گی۔ 

https://twitter.com/PakPMO/status/1251758166779535360

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے موبی لنک کے ملازمین اور سی ای او کی طرف سے امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی امداد کیلئے موبی لنک کی کاوشیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ 

https://twitter.com/PakPMO/status/1251758169103179776

Related Posts