وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کورونا وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں۔ایک طرف اپوزیشن رہنما  لاک ڈاؤن سے فرار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود اس پر اصرار کرتے ہیں۔ 

قومی احتساب بیورو (نیب) کے بلاوے کی مثال دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ نیب بلائے تو اپوزیشن رہنما سماجی فاصلوں کی پرواہ کرنے لگتے ہیں جبکہ دوسری جانب اگر کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو تو  لاپرواہی برتنا شروع کردی جاتی ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرونا سے جنگ  لڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عمران خان اور نیب پر برسنے میں مصروف ہے۔ 

ن لیگی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں۔ وہ ہر پل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔لیکن عمران خان نے اپنی سوچ،ہمت اور جدوجہد مسلسل سےاپنے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا ہے۔ 

Related Posts