صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم
صادق سنجرانی اورآفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کامظہرہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مرزا محمد آفریدی کی کامیابی پسماندہ علاقوں کیلئے قومی پالیسی کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں کامیابی کیلئے مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابقہ فاٹا سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جو ہماری پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوئے، اللہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سرخرو کردیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو گزشتہ روز کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت فتح یاب ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے ہتھکنڈے ناکام، عمران خان سرخرو ہو گئے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts