وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan to address nation today over coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم پاکستان میں موذی مرض کے حوالے سے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اس سے قبل ایک الگ انٹرویو میں وزیر اعظم نے عالمی برادری سے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد ملے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کے قرض معاف کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرض سے نجات معاشی طور پر غیر مستحکم ممالک کو مرض سے لڑنے کے قابل بنائے گی۔

مزید پڑھیں:لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس رپورٹ ،پاکستان میں تعداد 193 ہوگئی

واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 18 مارچ سے 3 اپریل تک تمام واک ان قونصلر خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے لیا گیا ہے کیونکہ ملک میں کوروناوائرس کے کیسوں کی تعداد 193 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts