وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے، وزیراعظم کا اعتماد اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے، وزیراعظم کا اعتماد اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے، وزیراعظم کا اعتماد اظہار

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، عوام کو حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد کرنا اور حکومت کا ساتھ دیتے رہنا ہوگا۔تاکہ ہم اس وباء سے مکمل طور پر نجات پا سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات میں واضح کمی کی ہے، لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Related Posts