آرمی چیف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو
آرمی چیف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مسئلۂ کشمیر پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران مسئلۂ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پیغام میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ آرمی چیف اور راجہ فارق حیدر کے درمیان لائن آف کنٹرول اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے مسئلۂ کشمیر کے حل اور مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326821613631922177

یہ بھی پڑھیں: ماہی گیری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ علی زیدی

Related Posts