ماہی گیری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ علی زیدی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہی گیری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ علی زیدی کا اعلان
ماہی گیری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ علی زیدی کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت ماہی گیری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مشیرِ بحری امور محمود مولوی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستان فشریز پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ وزارت سنبھالتے وقت مشکلات اور چیلنجز کا سامنا تھا۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو بھی قرضے دئیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس  کے دوران وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ہم میری ٹائم سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ میرین شعبے میں تکنیکی صلاحیتوں کی ضرورت ہے تاہم اسی شعبے میں صلاحیتیں رکھنے والے افراد بیرونِ ملک کام کر رہے ہیں۔ پاکستان فشریز کی مصنوعات پر پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والوں کیلئے حکومت کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستان کے کوسٹ لائن کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ جائیکا سے تفصیلی مشاورت کرچکے، فنڈنگ جلد آنے والی ہے۔ رواں ماہ ایم او یو پر دستخط بھی ہوجائیں گے۔ پاکستان اپنی میرین سروسز کمپنی بنائے گا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جائیکا سے فشریز سے متعلق پلان نافذ ہونے والا ہے، میرین سروسز کمپنی کے متعلق ای سی سی میں سمری ارسال کرچکے ہیں۔ ماضی میں اس سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی، دنیا میں سب سے بڑی ایکسپورٹ آئل کی ہوتی ہے۔ دوسری گیس اور پھر مچھلی برآمد کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ترسیلاتِ زر مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد

Related Posts