مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، تباہی کی وجہ درست تربیت کی کمی ہے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعے پر انتہائی افسوس ہوا اور سر شرم سے جھک گیا ، شرمناک واقعہ دیکھ کر سخت شرمندگی ہوئی۔

لاہور میں ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا جیسا واقعہ مینار پاکستان پر ہوا۔ موبائل فون کے منفی استعمال نے بچوں میں بگاڑ پیدا کردیا ہے۔ تباہی کی بڑی وجہ بچوں کی تربیت کا نہ ہونا ہے ۔ پاکستان میں مغرب سے زیادہ خواتین کی تعظیم کی جاتی ہے۔ مگر بچوں کی مکمل تربیت نہ ہونے کی وجہ سے جنسی جرائم بڑھتے جارہے ہیں۔

لاہور میں ایجوکشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پنجاب تباہ و برباد ہوگیا ہے، پچھلی حکومت تھوڑا کام کرتی تھی اور زیادہ شور مچاتی تھی، عثمان بزدار آپ اتنا کام کرتے ہیں لیکن کسی کو کچھ پتا نہیں چلتا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے پاس دو سال ہیں، سرکاری اسکول کے معیار کو بہتر بنانا ہے، جب وزیر محنت سے کام کرے اور وہ نظر آتا ہے تو وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سپورٹ دیتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب تعلیم موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگلش میڈیم کلچر نے ہمیں ذہنی غلام بنا دیا ہے، جسے پیسہ بنانا ہو وہ اسکول کا انگلش نام رکھ لیتا ہے، ہماری پارلیمنٹ میں لوگوں کو متاثر کرنے کیلئے انگریزی بولتے ہیں، کبھی آپ نے سنا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کوئی فرنچ بولنا شروع کردے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم پر کسی نے زور نہیں دیا، 1988 سے 1999 تک ڈھائی سال حکومت چلتی تھی، ہم ڈیم بناتے تو سستی بجلی بناتے، ملٹری ڈکٹیٹرز نے دو ڈیم بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : 2017 کی  مردم شماری میں تاریخی دھوکہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی