قومی ایئر لائن 31مئی سے ملک کے 8شہروں سے حج آپریشن کا آغاز کریگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:قومی ایئر لائن پی آئی اے 31 مئی سے ملک کے 8 شہروں سے حج آپریشن کا آغاز کرے گی، پی آئی اے کی حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔

پی آئی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو حج آپریشن، مذہبی زیارات اور اندرون و بیرون ملک سیاحت کے فروغ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر کوفضائی بیڑے میں اضافے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

حج پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے چلیں گی، 4 ایئر بس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں سے ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا جبکہ دوسرا اس ماہ کے آخر تک پہنچے گا۔ حج آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ قومی لائن کی جانب سے زائرین کی سہولت کیلئے دمشق اور نجف الاشرف کے فضائی آپریشن کو بھی وسعت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کیلئے باکو کی پروازوں کو دگنا اور اسکردو، گلگت اور چترال کیلئے بھی ہفتہ وار پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔