پی آئی اے: فضائی میزبانوں کا سنہری دور ختم، نئی انتظامیہ نے بڑی پابندی لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

کرائے
(فوٹو: آن لائن)

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے فضائی میزبانوں کا سنہری دور ختم ہوگیا، نئی انتظامیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کے دوران سگریٹ پینے پر پابندی لگادی۔ پی آئی اے نے دوران ڈیوٹی سگریٹ پینے پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق فضائی میزبانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہینڈ کیری یا دیگر کسی بھی قسم کے سامان میں سگریٹ، تمباکو یا سگار لے کر نہیں جاسکیں گے۔ ڈیوٹی کے دوران ہوٹل یا عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ایئرلائن (پی آئی اے)  نے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کیلئے سفری اخراجات میں کمی لانے کے مقصد کے تحت خصوصی رعایتی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

پی آئی اے حکام کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کی بڑی تعداد ریاض اور دمام کے روٹس استعمال کرتی ہے، اسی لیے یہ رعایت خاص طور پر ان پروازوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

۔

Related Posts