پی ایس ایل 5 سے قبل پشاور زلمی اور پرفیوم برانڈ اصغر علی کی پارٹنرشپ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5 سے قبل پشاور زلمی اور پرفیوم برانڈ اصغر علی کی پارٹنرشپ شروع
پی ایس ایل 5 سے قبل پشاور زلمی اور پرفیوم برانڈ اصغر علی کی پارٹنرشپ شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور فرنچائز پشاور زلمی اور پرفیوم برانڈ اصغر علی کی پارٹنرشپ شروع ہو گئی ہے جس کا مقصد فینز کا جوش و خروش بڑھانا ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبر ون پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن فائیو سے قبل زلمی پرفیوم ڈیزائن کروا لیا جسے معروف پرفیوم برانڈ اصغر علی نے ڈیزائن کیا ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز قریب ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ فینز اور فرنچائزرز کا جوش و جذبہ بڑھ رہا ہے۔

پشاور زلمی اور اصغر علی پرفیوم کی پارٹنرشپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ شراکت داری تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی میں اضافے کا باعث بنے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن چینلز پرگزشتہ روز 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے قبل نشر کردیا گیا۔

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل ترانہ بجایا جاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ ریلیز کردیا گیا 

Related Posts