ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ ریلیز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Tayyar Hain’, PSL 5 anthem released today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ’’تیار ہیں‘‘ آج منگل کے روز بیک وقت ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سے قبل نشر کیاجائے گا۔آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل ترانہ بجایا جاتا رہے گا۔’’تیار ہیں‘‘کی موسیقی اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ۔

آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے مربوط مارکیٹنگ مہم کا آغاز 28جنوری سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پاکستانیوں کیلئے تہوارکی حیثیت رکھتا ہے

مہم کے تحت آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں۔’’تیار ہیں‘‘کی ویڈیو شائقین کی ملک بھر میں ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کی عکاسی کرتی ہے۔

’’تیار ہیں‘‘میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، ’’آواز‘‘بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادوجگایا ہے۔

علی عظمت نے کہا کہ وہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل ترانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Related Posts