ہمارے قانونی مشیر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔پرویز الٰہی کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی
3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قانونی مشیر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ معلوم نہیں نگراں حکومت کس ایجنڈے پر مسلط ہوئی۔ ایف آئی اے نے میرے گھر سے واپس جاتے ہوئے ہماری پارٹی کے قانونی مشیر کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 موبائل فون اور سامان قبضے میں لیا جارہا ہے، عمران ریاض گرفتار

بیان میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سعید راں کو ای آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے گرفتار کیا، ہمیں گرفتاری کا پتہ گاڑیوں سے چلا۔ نگراں حکومت اور ان کے حواریوں سے کہتا ہوں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ہدف بناتے ہوئے اٹھایا جارہا ہے، معلوم نہیں نگراں حکومت کس ایجنڈے پر آئی۔ اگر حکومت سے امن و امان کی صورتحال کنٹرول نہیں ہوتی تو ان کا گھر جانا بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی رہائی کے فوراً بعد ہی سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور معروف صحافی عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

Related Posts