پیمرا نے ججز سے متعلق مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیمرا نے ججز سے متعلق مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی
پیمرا نے ججز سے متعلق مواد نشر کرنے پر پابندی لگا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعرات کو الیکٹرانک میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے موجودہ ججوں سے متعلق کسی بھی مواد کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایک نوٹیفکیشن میں، پیمرا نے سابقہ ہدایات کا حوالہ دیا جس میں تمام لائسنس دہندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ ”ریاستی اداروں کے خلاف کوئی بھی مواد ٹیلی کاسٹ کرنے سے گریز کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ”بار بار ہدایات کے باوجود، سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلز مسلسل اعلیٰ عدالتوں کے معزز ججوں کے طرز عمل پر بحث کر رہے ہیں اور بہتان تراشی کی مہم چلا رہے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے مواد کو نشر کرنا جو بظاہر اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کرتا ہو یا جج کے رویے کا حوالہ دیتا ہو، سپریم کورٹ کے متعلقہ قوانین اور احکام کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ”عوامی اجتماعات اور ریلیوں کی نان اسٹاپ کوریج میں ملوث ہیں اور ان اجتماعات اور ریلیوں کی کوریج کے دوران ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والے بہتان اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی خالی کی گئی قومی اسمبلی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وقت میں تاخیر کا موثر طریقہ کار وضع کیا جائے اور ایک ”غیر جانبدار ایڈیٹوریل بورڈ” تشکیل دیا جائے۔

Related Posts