کراچی، لیاقت آباد کی مرکزی سڑک پر پیڈسٹیرین برج عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لیاقت آباد کی مرکزی سڑک پر پیڈسٹیرین برج عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا
کراچی، لیاقت آباد کی مرکزی سڑک پر پیڈسٹیرین برج عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی مرکزی سڑک پر پیدل چلنے والوں کیلئے آہنی پل (پیڈسٹیرین برج) عوام کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 2 ڈاکخانہ کی مرکزی سڑک پر لگے پیڈسٹرین برج کا اتنا برا حال ہے کہ کسی بھی وقت کوئی سنگین نوعیت کا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ بالائی پل کے مختلف مقامات سے لوہے کے حصوں کو چوری کر کے شہریوں کے لیئے انتہائی خطرناک بنا دیا گیا۔

مذکورہ پیڈسٹیرین برج  کو کراچی کے شہری لیاقت آباد ڈاکخانہ کی وسیع دو طرفہ مرکزی سڑک کو عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے، مگر گزشتہ کئی ہفتوں سے  پل کے کئی کئی فٹ طویل لوہے کے حصے مسلسل چوری کیے جا رہے ہیں۔ پل کے ایک حصے کی مکمل ریلینگ بھی چوری کر لی گئی ہے۔

ریلنگ چوری ہونے کے بعد پل پر چڑھنا اور اترنا انتہائی خطرناک ہوگیا۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ پل کے کئی کئی فٹ طویل لوہے سے بنے حصے چوری ہو رہے ہیں۔ مذکورہ پیڈسٹیرین برج کی ایک سمت کئی کئی فٹ چوڑے اور لمبے سوراخ ہوگئے جو ٹھوکر لگنے پرعوام کی جان کیلئے بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

خصوصاََ معصوم بچوں کے ساتھ خواتین کا اس پل پر سے گزرنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے، گرل نہ ہونے کے باعث پل سے خواتین اور بچوں سمیت کسی بھی شخص کے گرنے کا خدشہ ہے جبکہ اونچائی سے گرنے کے بعد مصروف سڑک پر ٹریفک کی روانی میں گرنے والے کسی بھی شخص کا ٹریفک حادثے میں کچلے جانے کا بھی خدشہ ہے۔

شہریوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلیٰ افسران سےمطالبہ کیا ہے کہ مین روڈ پر بنے پل کے اوپر سے چوری کیے جانے والے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑوں پر تحقیقات کی جائیں کہ کیا علاقہ پولیس سو رہی ہے یا جرائم کی مبینہ سرپرستی جاری ہے؟ ضلعی انتظامیہ برج کی مرمت کرائیں اور چوری پر علاقہ پولیس سے بھی بازپرس کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہری 4 کھرب 25 ارب ٹیکس دے کر بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Related Posts