پی ایس ایل سیزن 8 کے لئے نئی ٹرافی بنانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کو منفرد بنانے کا سوچ لیا، پی ایس ایل 8 کے لئے نئی ٹرافی بنائی جائے گی۔

پی ایس ایل 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی روایتی انداز سے کی جائے گی، لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان اور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کپتان بھی ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہین اور انشا کا نکاح، شاہد آفریدی نے خوبصورت تصاویر جاری کردیں

معلوم رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تحت ملک کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Posts