بابر اعظم پر الزامات لگانے پر پی سی بی کی آسٹریلوی چینل کو شٹ اپ کال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بے بنیاد الزمات لگانے پرآسٹریلوی نشریاتی ادارے فاکس کرکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فاکس کرکٹ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور ہمارے میڈیا پارٹنر، آپ کو ایسے بے بنیاد ذاتی الزامات کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا جنہیں بابراعظم نے جواب دینے کے قابل نہیں سمجھا۔

فاکس کرکٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اسٹوری میں کپتان بابراعظم پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ایک کھلاڑی کی گرل فرینڈ کو نازیبا پیغامات بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش

پی سی بی کے اس ردعمل کے بعد فاکس کرکٹ کی وہ ٹوئٹ حذف کردی گئی لیکن بابراعظم سے متعلق نیوز ابھی بھی اُن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ویب سائٹ پر موجود رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم نے مبینہ طور پر خاتون سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ ان کے ساتھ جنسی تعلقات برقرار رکھیں گی تو پاکستان الیون میں ان کے بوائے فرینڈ موجود رہیں گے۔

قبل ازیں نومبر 2020 میں بابر اعظم پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکادہی اور ہراساں کرنے کے تحت مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیا تھا۔

لاہور کے سیشن جج نے بابر کے خلاف فوری مقدمے کے اندراج کا حکم دیا تھا البتہ 2021 میں لاہور ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے حکم کو معطل کردیا تھا۔

Related Posts