بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش، غیر مناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستان کے سپر اسٹار بابر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس میں کرکٹر کی غیر مناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک کی گئی ہیں۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے جس سے بابر اعظم کے خلاف مواد شیئر کیا گیا ہے۔

بابراعظم کی لیک ویڈیوز اور تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پنگامہ برپا ہوگیا ہے، کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بابر ایک اور پاکستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امید ہے بابر نے جو کیا ہے وہ اسے ملے گا، کرکٹر کا اصل رنگ سب کے سامنے آگیا۔

دوسری جانب سے اس الزام کے دوران بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

دلچسپ موڑ اس وقت پیدا ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے بابراعظم کے خلاف مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے۔