ملک کی معاشی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی معاشی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
ملک کی معاشی صورتحال پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بحث و تمحیص کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کی دفعہ 54 (1) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی کے روز طلب کیا جو آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نومبر 2021 کا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، 58 نکاتی ایجنڈا جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر کے دوران بھی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ سابق عمران خان ھکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 سمیت دیگر بلز منظور کروا لیے۔

بعد ازاں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اتحاد قائم کرکے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا خاتمہ بیرونی سازش کا نتیجہ ہے۔ دھمکی آمیز خط سامنے آنے پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

تاحال ن لیگی حکومت نے قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے استعفے خود دئیے یا دلوائے گئے، اس کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔ استعفوں کی منظوری کیلئے اراکین کو خود حاضر ہونا ہوگا۔

Related Posts