پاکستانی یونیورسٹی نے طالبات کو اسمارٹ فون استعمال کرنے سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی یونیورسٹی نے طالبات کو اسمارٹ فون استعمال کرنے سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خواتین کی ایک سرکاری یونیورسٹی نے طالبات کو یونیورسٹی میں آنے کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں 5000 روپے جرمانہ عائد کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

وومن یونیورسٹی صوابی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق 20 اپریل (بدھ) سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ”تمام طلباء کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 اپریل سے ویمن یونیورسٹی صوابی کے احاطے میں اسمارٹ فونز/ ٹچ اسکرین موبائل یا ٹیبلٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے نوٹ کیا کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا وسیع استعمال طلباء کی کارکردگی کو متاثر کرنے کے علاوہ ان کے رویے پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی،قائم مقام وائس چانسلر نے شعبۂ نفسیات میں سفارش پر ملازم رکھ لیا

انتظامیہ کے مطابق ”ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں، حکام موبائل فون ضبط کرکے اور 5000روپے جرمانہ عائد کرکے سخت تادیبی کارروائی کریں گے۔

Related Posts