سابق ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا کے ہاں بچے کی ولادت متوقع
سابق ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا کے ہاں بچے کی ولادت متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روس کی سابق عالمی نمبرون ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا اُمید سے ہوگئیں اور بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر ماریہ شراپوا نے فروری 2020 میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا اور اسی سال دسمبر میں ان کی برطانوی بزنس مین سے منگنی بھی ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Sharapova (@mariasharapova)

ماریہ شراپوا نے سوشل میڈیا پراپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پرامید سے ہونے کا اعلان کیا، ماریہ شرا پوا کو 5 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سابق ٹینس اسٹار کے ہاں رواں سال ہی بچے کی ولادت متوقع ہے، ماریہ شراپوا نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی قیمتی شروعات ہے۔

مزید پڑھیں: کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ماریہ شراپوا 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن رہی ہیں اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں 3 کروڑ 8 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کی ہے۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اپنے بہترین کھیل سے اپنے چاہنے والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

Related Posts