پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ، جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ، جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ، جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی آؤٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ، پاکستانی باؤلرز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیل لی ہے جو سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ہورہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم سے باؤلر حسن علی کو آؤٹ کرکے ان کی جگہ دانش عزیز کو رکھا یگا ہے۔ دانش عزیز کو ڈومیسٹک ون ڈے کے 7 میز میں 297 رنز بنانے کے بعد ٹیم میں جگہ دی گئی۔

میزبان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اوپنر ایڈن مارکرم 19 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے 18 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی کی گیند پر ان کا کیچ کپتان بابر اعظم نے پکڑا۔ جنوبی افریقہ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹمبا باووما تھے جو 4 گیندوں پر 1 رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا جن کا کیچ شاہین آفریدی نے پکڑا۔ چودھویں اوور کا کھیل جاری ہے اور جنوبی افریقہ نے 53رنز اسکور کیے ہیں۔ رسی اور ہنرچ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دورۂ جنوبی افریقہ،پاکستانی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں، بابر اعظم

Related Posts