چینی حکومت کا وہان شہر کھولنے کا فیصلہ: صدرِ پاکستان کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی حکومت کا وہان شہر کھولنے کا فیصلہ: صدرِ پاکستان کا خیر مقدم
چینی حکومت کا وہان شہر کھولنے کا فیصلہ: صدرِ پاکستان کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی حکومت کی طرف سے صوبہ ہوبائی کے وہان شہر کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے چینی صدر ژی جن پنگ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چین کو مبارکباد دیتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم منصب ژی جن پنگ کے ساتھ ساتھ میں چینی عوام کو بھی وہان شہر کھولنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چینی شہر وہان ایک طویل بندش کے بعد کھولا جا رہا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے۔

چینی حکومت کے فیصلے کی تائید و حمایت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ کووِڈ 19 (کورونا وائرس) ایک عالمی وباء ہے جس پر چین نے عظیم کاوشوں  کے ذریعے قابو پایا۔ چین کو مبارکباد دیتے ہیں۔

Related Posts