پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی تنظیم کے ساتھ مضبوط روابط چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی تنظیم کے ساتھ مضبوط روابط چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی
پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی تنظیم کے ساتھ مضبوط روابط چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان)  اور رکن ممالک کے ساتھ اپنے سیاسی، اقتصادی  اور ثقافتی روابط مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 53ویں آسیان ڈے کے موقعے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آسیان کے تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ مراسم رکھتا ہے جبکہ ہم تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کو اگلی سطح تک لے کر جانا چاہتے ہیں۔

باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حکومت اور عوام دونوں آسیان کے ممبر ممالک کی مستقبل میں سلامتی وکامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تنظیمِ آسیان اپنے تمام تر نیک مقاصد کے حصول کو ممکن اور مقاصد کو پورا کرے۔

آج کے دن کی تاریخی اہمیت بتاتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 8 اگست 1967ء وہ تاریخی دن ہے جب 5 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی تعمیر کی جس کی بنیاد تعاون، عدم مداخلت اور مساوات کے بنیادی اصولوں پر رکھی گئی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیان آج 10 رکن ممالک کی قابلِ قدر عالمی تنظیم ہے جن کا رقبہ 44 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے، آسیان کے تحت 64 کروڑ 90 لاکھ افراد آتے ہیں جبکہ تنظیم کا جی ڈی پی 2 اعشاریہ 9 ٹریلین ڈالرز سے زائد ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو قتل کیا گیا، ہم ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیں گے۔وزیرِ خارجہ

Related Posts