پاکستان اسٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے میں پہلی مرتبہ 537.58 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے میں پہلی مرتبہ 537.58 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے میں پہلی مرتبہ 537.58 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران غیر یقینی طور پر537.58 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، رواں ہفتے کے دوران پہلی مرتبہ مارکیٹ میں اوپر کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دی۔ تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 80 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی تھی، جس کے باعث100 انڈیکس 2375 پوائنٹس نیچے آگیا تھا اورسرما یہ کاروں کے 382 ارب روپے ڈوب ضائع ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔

دوسرے روز کے دوران کاروبار کا اختتام 1067.98 پوائنٹس کی مندی پردیکھا گیا تھا، مندی کے باعث انڈیکس 32616.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

آج کے دن کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، شروع کے ڈیڑھ گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 650.16 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

تاہم اگلے بیس منٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر مندی کی بڑی لہر نے اسٹاک مارکیٹ میں ڈیرے ڈالے اور تیزی میں جانے والی اسٹاک مارکیٹ 800 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 195.38 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 30325.21 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

کاروبار کا اختتام 537.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہوا جب انڈیکس 30667.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ آج ہونے والی تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 80 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘ جوکہ پورے کاروباری ہفتے میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

کاروباری دن کے دوران پانچ حدیں بحال ہوئیں، جن میں 30200، 30300، 30400، 30500، 30600 کی حدیں شامل ہیں، آج کاروبار میں 1.78فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار 150 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

Related Posts