کورونا وائرس نے اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بٹھا دیا، مزید 1067.98پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange witnesses bearish trend

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رجحان برقرار رہا جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 33،343 پوائنٹس پر دیکھاگیا جبکہ کاروبار 32,616.93پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 158.90 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارکیٹ میں پیر کے روز ایکوئٹی ٹریڈنگ کی تاریخ کا بدترین سیشن دیکھنے میں آیا جب پی ایس ایکس 2375.97 پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کو 380 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بعد 1067.98پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار 32,616.93پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts