پاکستان نے بیرون ملک مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بیرون ملک مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ کو مسترد کردیا
پاکستان نے بیرون ملک مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بیرون ملک مقیم اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف پاکستانی اداروں کی کاروائی کی غیر مستند میڈیا رپورٹس کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف پاکستانی اداروں کی کاروائی کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم بیرون ملک مقیم اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف پاکستانی اداروں کی کارروائی کی غیر مستند میڈیا رپورٹس کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں سمیت کسی بھی ریاست کے شہری کے لیے خواہ وہ کہیں بھی رہتے ہوں ان کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایک متحرک سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور آزاد عدلیہ کے ساتھ ایک پارلیمانی جمہوری ملک ہے۔پاکستان اپنے تمام شہریوں کے لیے بلا تفریق انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزادی رائے اور اظہار رائے کے حق کے لیے ہماری مضبوط وابستگی کا مظاہرہ ملک میں متعدد میڈیا چینلز اور اخبارات کی موجودگی سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی ترقی کے لئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کررہے ہیں، وزیر اعظم

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کسی بھی نیوز آؤٹ لیٹ کے ذریعے پاکستان کے خلاف غیر مستند اور غلط بیانیوں کی تشہیر کے لیے پلیٹ فارم کی فراہمی واقعی افسوسناک ہے۔

Related Posts