پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان پاک بحریہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔

اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نیکشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔

پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔

ترجمان پاک بحریہ مصیبت زدہ کشتی نے 04 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

Related Posts