قرضوں کے بہاؤ اور لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اسماعیل ستار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meat Industry: The Growth Potential: Ismail Suttar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : صدر ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کا شرح سود میں کمی پر گورنر اسٹیٹ بینک سے اظہار تشکر،پاکستان کو صحت مندمعاشی ترقی کے لیے تیزی سے ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف جانا ہوگا ۔

ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے صدر اور اکنامک کونسل کے چیئرمین اسماعیل ستار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میںکمی کاخیرمقدم کرتے ہوئے مینوفیکچررز اور ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کے بہاؤ اور لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے جس میںحالیہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہاکہ 13 اپریل 2020 کو ای ایف پی بورڈ نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے ساتھ 75 منٹ دورانیے کی ایک  اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ فعال ٹیکس دہندگان کے لئے امتیازی شرحیں متعارف کروائیں اور مستقبل میں ہونے والے کاروباروںسے متعلق سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مالی بحرانوں کو روکنے کے لیے مناسب اقدمات عمل میںلائیں ۔

صدر ای ایف پی کاکہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ای ایف پی بورڈ کی تجاویز کو اہمیت دینے اور پالیسی ریٹ میں کمی کو تاجروصنعتکار برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورپر امید ہے کہ موجودہ سنگین معاشی بحران میں تجارت وصنعت کو مالی بحرانوں سے نکالنے کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ای ایف پی کا اشیائے خوردونوش کی برآمد پرپابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہاکہ نیوریپو ریٹ میں کٹوتی تاریخی ترجیح طے کرے گی تاہم پاکستان کو صحت مندمعاشی ترقی کے لیے تیزی سے ڈیجیٹیلائزیشن کی طرف جانا ہوگا۔

Related Posts