کورونا وائرس سے امریکا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔رپورٹ
کورونا وائرس کے باعث امریکا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوروناوائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل رہا ہے جبکہ وائرس کے باعث سب زیادہ اموات امریکا میں ہوئیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ اندیکس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد امریکا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس نے 90 ہزار 113 افراد کی جان لے لی۔

پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے بتایا کہ امریکا کے بعد برطانیہ اموات کی شرح کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 34 ہزار 466 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اٹلی تیسرا ملک قرار دیا گیا جہاں 31 ہزار 763 افراد ہلاک ہوئے۔

رینکنگ ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس کے مطابق اٹلی کے بعد فرانس چوتھا بڑا ملک ہے جہاں 27 ہزار 625 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسپین میں 27 ہزار 563زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسپین کے بعد برازیل میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

برازیل میں 15 ہزار 662 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بیلجیئم میں 9 ہزار 5 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں 8 ہزار 27 افراد وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایران میں 6 ہزار 937 افراد جاں بحق ہوئے۔ فہرست میں کینیڈا 10ویں نمبر پر موجود ہے جہاں 5 ہزار 679 افراد ہلاک ہوئے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1261877880390328320

Related Posts