عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے، 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شیری رحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے، 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شیری رحمان
عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے، 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شیری رحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے کیونکہ 2025 تک ملک کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہوگا۔

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ملک میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عوام پانی کو محتاط ہوکر استعمال کریں، پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے، فیکٹریوں، کھیتوں اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے دریاؤں، بیراجوں اور کینالوں میں پانی کی شدید قلت ہے، دریائے سندھ خشک سالی کا شکار ہے، پانی ہے تو حیات ہے، پانی ہے تو سب کچھ ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید قلت ہوگی، ہمیں بہت ہی ذمہ داری اور نظم و ضبط سے پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کو قرضوں میں پھنسا کر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ قرضے لیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ قرضوں کی تفصیلات تحریکِ انصاف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کا درجہ رکھتی ہیں۔ گزشتہ 70 برسوں میں پاکستان کا مجموعی قرض 29000ارب تھا، تحریکِ انصاف کے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں قرض 53000 ارب سے زائد ہوگیا۔

Related Posts