بے گناہ پولیس اہلکار کو مارکر عمران خان نے اپنے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا، رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ پولیس اہلکار کو مارکر عمران خان نے اپنے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کے باعث قتل ہونے والے پولیس اہلکار کے خون کے ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں، عمران خان اور انکے حواری پرامن مارچ نہیں چاہتے۔ گالیاں برسانے والوں نے اب گولیاں برسانا شروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے جس کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کی کوشش، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

اُن کا کہنا تھا کہ بے گناہ پولیس اہلکار کمال احمد کے سینے میں لگی گولی ثبوت ہے کہ عمران خان دہشت گرد ہے، وہ مارچ کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، ملک میں خانہ جنگی، افراتفری، فساد اور انتشار کو قانون کے راستہ روکنے کی کوشش کریں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی، شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کا فرض پورا کریں گے۔

خیال رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، کانسٹیبل کمال احمد کو سینے پر گولی لگی جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

Related Posts