پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا دورہ کمبوڈیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا دورہ کمبوڈیا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا دورہ کمبوڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے کمبوڈیا کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے کسی جہاز کا کمبوڈیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمبوڈیا کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس دوران کمانڈنگ آفیسر کی کمبوڈیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں جبکہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کمبوڈیا کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قبل ازیں چین سے روانگی کے بعد پی این ایس تیمور نے ہانگ کانگ کا بھی دورہ کیا تھا۔

Related Posts