پاک بھارت جنگ شروع ہوچکی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بھارت جنگ شروع ہوچکی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ شیخ رشید
پاک بھارت جنگ شروع ہوچکی، دشمن کو بھرپور جواب دیں گے۔ شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ شروع ہو گئی ہے۔جس ہتھیار سے دُشمن وار کرے گا، اُسی سے جواب بھی دیا جائے گا۔ آج پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے لیے اپنے گھروں سے نکل کر اظہارِ یکجہتی کرے گی۔

مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے خصوصی کشمیر آور منانے کے موقعے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیاسی اور سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ میڈیا کے محاذ پر بھی دشمن کو ٹف ٹائم دینا شروع کردیا ہے۔ بھارت سے جنگ شروع ہو چکی، ہر ہتھیار سے بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر بھارت خود متحد نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کو کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حق میں گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیری بھائی اپنی جدوجہد کے دوران جانیں دے کر تاریخ رقم کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے دانش مندانہ فیصلے کے تحت پاکستانی عوام بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ مودی حکومت  نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین غلطی کی جس کا اُسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بھارتی وزیر اعظم کو عمران خان کے جوابی وار کا اندازہ نہیں تھا۔

شیخ رشید نےاعلان کیا  کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہم 136 ٹرینوں کو آج دن کے وقت 12 بجے 1 منٹ کے لیے روک دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔کچھ بھارتی ایجنٹ تکلیف میں مبتلا ہیں کہ میں جذباتی ہوگیا ،لیکن میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کہتے ہوئے بہت سنجیدہ ہوں کہ ہم بھارت کو تباہ و برباد کردیں گے۔جس نے کشمیریوں کو دھوکا دیا، وہ مودی کا یار ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مسئلہ کشمیر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حل کریں گے۔ شیخ رشید

Related Posts