پشاور: رواں سال خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں کے 151 حملوں میں 105 پولیس اہلکار وں نے جام شہادت پایا۔
خیبر پختونخواہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جنوری 2022 سے اب تک 151 عسکریت پسندوں کے حملوں میں کل 105 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
خیبر پختونخواہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کو یہاں، ان حملوں کے دوران مجموعی طور پر 109 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق وہ اسلحہ کے پی پولیس کے خلاف استعمال کیا گیا تھا، جسے افغانستان میں امریکی قیادت والی افواج نے چھوڑ دیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ”یہ ہتھیار ان دہشت گردوں نے استعمال کئے جنہیں افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا“۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں 16 پولیس اہلکار شہید اور ستمبر میں 19 زخمی ہوئے۔ پولیس نے رواں سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں 151 مقدمات درج کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کا سب سے آسان ہدف پولیس کی موبائل گاڑیاں تھیں۔