ہماراسب سے بڑاچیلنج غریب طبقے کوریلیف پہنچانا ہے،وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan has cheapest fuel cost in South Asia: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماراسب سے بڑاچیلنج غریب طبقے کوریلیف پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے درخواست کرتاہوں،خداکاواستہ غلط فہمی میں نہ پڑیں،کسی نوجوان کوبیماری لگی تو اسکے گھرمیں موجودبزرگوں کوخطرہ ہوسکتاہے۔

ہمارا المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں لوگ لاپرواہی کرناشروع کردیتے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ 85فیصد متاثرین ہسپتال جائے بغیر ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا،اپریل کے آخرتک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے،جب ہم مستقل لاک ڈاؤن کرینگے توغریب ترین طبقے پرکیااثرات پڑیں گے؟۔

کوروناکیسزکی تعدادبڑھی توہمار ے پاس اتنے وینٹی لیٹرزنہیں ہیں کہ انکا علاج ہوسکے،پاکستان میں 5کروڑ افرادغربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اسکول،کالجز،جامعات کوبندکردیاہے جبکہ لاک ڈاؤن کے پیش نظراسکول،فیکٹریاں اوردکانیں بند ہیں۔

پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں کہ بیماری ان پراثرنہیں کریگی،ہم نے فیصلہ کیاکہ زرعی سیکٹرکومکمل طورپر کام کرنے دیناہے۔

ہم نے22کروڑلوگوں کوکھاناپینافراہم کرناہے،آج امریکامیں مختلف ریاستوں کامختلف رویہ ہے۔

زرعی شعبے کوکہا ہے کہ ان کیلئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے،ہم نے فیصلہ کیاکہ 14تاریخ سے تعمیراتی سیکٹرکوکام کرنے دیا جائے۔

اصل لاک ڈاؤن ہم نے شہروں میں کیاہے،اس وقت ہماراسب سے بڑاچیلنج ہے کہ غریب طبقے کوریلیف کیسے دیناہے۔

احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے،ہم 144ارب روپے نچلے طبقے تک تقسیم کردیں گے،ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کاڈیٹاآرہاہے،جن کی جانچ نادراسیکرائی جائیگی۔

ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کوکل سے پیسے فراہم کیے جائیں گے۔کل سے17ہزارمقامات سے12ہزارروپے مستحق عوام میں تقسیم ہونگے۔

ٹائیگرفورس یوسی کی سطح پرمستحق افرادکی نشاندہی کریگی،?2سے ڈھائی ہفتے میں تمام مستحقین کوامدادپہنچ جائیگی۔

Related Posts