بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 15 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان
(فوٹو: آن لائن)

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک اور آواران سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیے۔اس کے علاوہ سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد کارروائیاں کی گئیں۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران 15 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے نتیجے میں خوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts