اوکاڑہ یونیورسٹی میں طلبا طالبات کی نازیبا ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Okara University leak video goes viral

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی چھت پر نوجوان طالب علم اور طالبات کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں یونیورسٹی کی چھت پر سرعام نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چند روز قبل ویڈیو ڈرون کیمرے سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی چھت پر چند طالبات اور ایک طالبعلم کو دیکھا گیاسر عام غیر اخلاقی حرکت کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے طلبہ کیخلاف ایکشن لینے کے بجائے ویڈیو بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔

 

یونیورسٹی انتظامیہ نے عجیب و غریب موقف اپنایا کہ ویڈیو وائرل ہونے سے یونیورسٹی کا وقار مجروح ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ درس گاہ میں ایسی غیر اخلاقی حرکتیں کرنے سے کونسا ادارے کا نام روشن ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایسی شرمناک حرکتیں کرنے والے طلبہ اور غفلت و لاپرواہی کے ذمہ دار ملازمین کیخلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Related Posts