پاکستان کیخلاف ممکنہ بھارتی مہم جوئی، اسرائیلی فوجی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

کالمز

اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، فوٹو اے پی نیوز

غزہ کے قصائی نیتن یاہو اور گجرات کے قصائی نریندر مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں جو تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

Related Posts