عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے لگیں! فی بیرل 92 ڈالر کی سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے طریقہ کار پر اب بھی واضح اختلافات موجود ہیں۔

گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد جمعرات کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں 94 سینٹ یعنی 0.9 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 102.13 ڈالر ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے سودوں میں بھی 59 سینٹ یعنی 0.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 91.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

دوسری جانب امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل کے ذخائر 30 لاکھ بیرل بڑھ کر 42 کروڑ 64 لاکھ بیرل ہوگئے۔

رائٹرز کے سروے میں ماہرین نے خام تیل کے ذخائر میں 6 لاکھ 41 ہزار بیرل کمی کی توقع ظاہر کی تھی تاہم اس کے برعکس ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts