پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے مودی اور طالبان کا گٹھ جوڑ! پنوں نے راز کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا جبکہ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھارتی پنجاب کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق سکھ برادری خالصتان کے قیام کی جدوجہد جمہوری طریقے، ریفرنڈم اور ووٹ کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد اقوام متحدہ میں بھارتی پنجاب سے متعلق باقاعدہ درخواست جمع کرائی جائے گی۔

انہوں نے امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے خلاف مبینہ بھارتی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے نکھل گپتا کے امریکی عدالت میں قتل کی سازش کے جرم کا اعتراف کرنے کا بھی ذکر کیا۔

پنوں نے مزید الزام عائد کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے مودی حکومت اور طالبان کا مبینہ گٹھ جوڑ ہے اور بھارت میں سکھوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ خالصتان سے متعلق عالمی ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ 18 اکتوبر کو ہوگا جس میں سکھ برادری ووٹ ڈالے گی۔

Related Posts