کے الیکٹرک نے شہر کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور ضروری دیکھ بھال کے کام کے باعث 25 ستمبر 2026 کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات کے دوران معطل رہے گی جبکہ بعض علاقوں میں بندش کا دورانیہ رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔
شیڈول کے تحت عبدالمنان، آدم جی سائنس کالج، انا انٹرنیشنل، بدر مسجد، بہادر یار جنگ، بینک کوارٹر، بلال چورنگی، بلال ٹاؤن، بی ایس کے اسکول، برما آئل، بس ٹرمینل، کراؤن سنیما، ڈیفنس 15، ڈیفنس 30، ڈائمنڈ سٹی، ایگل اسکواڈ، ایف ساؤتھ، گیس ٹربائن، گورومندر، حسین 2، جیسنڈا، جمیل مسجد، کاکا خیل، کے ای ورکشاپ، کھنڈو گوٹھ، کے ایچ ایف ای جامع مسجد اور کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج سمیت مختلف فیڈرز متاثر ہوں گے۔
اس کے علاوہ لیڈی ڈفرن، لیاری ایکسپریس وے، مائی فیلڈ کالونی، میمن آباد، محمد علی پارک، منیب کامل، عبید اشفاق، اولڈ ٹاؤن، پی اے ایف چیپٹر اسکول، پی آئی اے سوسائٹی، پائپ فیکٹری، رئیس امروہی، ریونیو آفس، ایس ڈی ہاؤسز، ساکرو مور، سیکٹر ای 8، سندھ الکلیز، سہیل شمسی، سنی وڑہ، سپریم اسٹیل، ٹی اینڈ ٹی پیپری، طاقی سینٹر، یونٹی ولمار ایگرو، ظفر آئس اور ضیا الحق کالونی کے فیڈرز بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوں گے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے اوقات الگ الگ ہیں جو تقریباً صبح 8 بجے سے رات 11 بج کر 59 منٹ تک رہ سکتے ہیں۔ بعض علاقوں میں بجلی چند گھنٹوں کے لیے جبکہ کچھ مقامات پر نسبتاً طویل دورانیے تک معطل رہے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کی عارضی بندش ضروری مرمتی اور مینٹیننس کے کام کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے علاقے کے مقررہ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








